تبلیغات
خورشید ولایت - دشمن اپنے عناد سے باز نہیں آیا ہے، قائد انقلاب اسلامی


ولایت فقیہ نظام ما خامنہ ای امام ما

ABOUT BLOG:


ARCHIVE:


MENU:


LAST POSTS :


LINKS:


SPECIAL PAGES:


AUTHORS:


AP KYA KEHTE HAIN:


STATICS:



Admin Logo themebox

دشمن اپنے عناد سے باز نہیں آیا ہے، قائد انقلاب اسلامی

1392/10/27-09:33 ب.ظ

دشمن اپنے عناد سے باز نہیں آیا ہے، قائد انقلاب اسلامی

 

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمن آج دشمنی سے باز آ گئے ہیں البتہ ممکن ہے کہ دشمن کبھی پسپائی پر مجبور ہو لیکن اس کی جانب سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور کبھی بھی اس کی مسکراہٹ کے فریب میں نہیں آنا چاہئے۔ 

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمیں کبھی بھی اپنا ہدف فراموش نہیں کرنا چاہئے، اسلامی جمہوریہ ایران کا ہدف، اسلامی نصب العین کا حصول ہے جو انسانیت کی روحانی و مادی پیشرفت سے عبارت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس اعلی ہدف کا حصول پختہ ایمان، در پیش مسائل کے سلسلے میں بصیرت آمیز اقدام اور دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ ہوشیار رہے بغیر ممکن نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نصب العین واضح اور نمایاں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے عوام ایمان، بصیرت، جذبہ عمل اور تخلیقی مہارت سے آراستہ اور دشمن کی جانب سے ہمیشہ ہوشیار رہنے والے ہیں۔ 

قائد انقلاب اسلامی نے کہا کہ کون سے معاملہ ہے جس میں ہمارے نوجوانوں نے قدم رکھا ہو لیکن اسے حل کرنے میں ناکام رہے ہوں، جہاں بھی بنیادی ڈھانچہ مہیا کرایا گیا، ہمارے نوجوانوں نے وہاں پیشرفت حاصل کی ہے، یہ ان کی استعداد اور صلاحیتوں کی برکت ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکام کے لئے میری سفارش یہ ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے داخلی استعداد اور توانائیوں سے آس لگائی جائے۔ 

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سے خطاب میں فرمایا کہ اگر ایمان قوی ہو اور اس کے ساتھ بصیرت اور استقامت بھی ہو اللہ کی نصرت اور فتح یقینی ہوتی ہےقائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نوجنوری یا انیس دی کی مناسبت سے جب انیس سو اٹھہتر میں ایران کے مقدس شہر قم کے عوام نے اس وقت کی ظالم شاہی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر اسلامی انقلاب کی تحریک کو مہمیز دیا تھا قم شہر سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں علما اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنےوالوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انیس دی کا واقعہ مومنین کے لئے اللہ کی نصرت کا مظہر ہے-
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ بیرونی معاملات کو بھی حل کرنا چاہئے کیونکہ ایک سرگرم قوم اور حکومت سبھی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات و مسائل میں فعال سفارتکاری کرتی ہے لیکن ہماری امید اللہ کی مدد و نصرت اور ملک کے اندر پائی جانے والی توانائیوں اور استعداد سے ہونی چاہئے

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمنوں نے کبھی بھی ایرانی قوم کو نہیں پہچانا - آپ نے فرمایا کہ دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے عوام پابندیوں اور عالمی اقتصادی ناکہ بندیوں کی وجہ سے ان کے سامنے جھک گئے ہیں وہ غلطی کررہے ہیں یہ ان کی بھول ہے -
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی قوم کوئی ایسی قوم نہیں ہے جو دشمنوں کے سامنے جھک جائے گی

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم نے پہلے بھی اعلان کیا ہے کہ بہت ہی خاص معاملات میں جہاں اسلامی جمہوریہ ایران مصلحت سمجھے گا اس شیطان کے شر کو دور کرنے اور مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کریں گے - آپ نے فرمایا کہ مگر ان مذاکرات کا مطلب ہرگزیہ نہ نکلا جائے ایران کے عوام بے بس یا مجبور ہوگئے ہیں

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حالیہ مذاکرات کاایک فائدہ یہ ہوا ایران ایرانیوں اسلام اور مسلمانوں سے امریکا کی دشمنی ایک بار پھر واضح ہوگئی

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمنوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ وہ ایران کی ایٹمی صنعت کا شیرازہ پوری طرح بکھیر دینا اور اس صنعت کو سرے ختم کرنا چاہتے تھے مگر ایسا نہیں کرسکے -قائد انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ دشمن ہرگز ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے سامنے ایک ایسی قوم ڈٹی ہوئی ہے جو پرعزم ثابت قدم اور میدان میں ابتکار عمل اپنے ہاتھ میں رکھنے والی قوم ہے - 
قائد انقلاب اسلامی نے انسانی حقوق کے معاملات کو دوسروں پر دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے کے طور پر امریکا کی جانب سے استعمال کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکا کو اس بات کا حق نہیں پہنچتا کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں بات کرے -
آپ نے فرمایا کہ امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی کرتی ہے - قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ گوانتانامو جیل بند کردینے کے اعلان کے بعد امریکا نے اسے بند نہیں کیا اور افغانستان پاکستان اور دیگرملکوں میں اس کے ڈرون حملے بدستور جاری ہے جو انسانی حقوق کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے  

آپ نے اسی طرح فرمایا کہ علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے یہ سارے مظالم اور زیادتیاں امریکا کی پشتپناہی سے ہی انجام پاتی ہیں - آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام عالمی رائے عامہ کی عدالت میں انسانی حقوق کی پامالی کرنے کی وجہ سے امریکا اور بہت سی مغربی حکومتوں کے خلاف مدعی ہے اور رائے عامہ کی عدالت میں ان کا گریبان تھامے گا



نظرات() 
LAST EDITING:1392/10/27 09:35 ب.ظ

Tallebudgera Creek Dam
1397/02/26 05:08 ق.ظ
Fantastic blog you have here but I was wanting to know
if you knew of any forums that cover the same topics discussed in this article?
I'd really like to be a part of community where I can get advice from
other knowledgeable people that share the same interest.

If you have any suggestions, please let me know. Kudos!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر