تبلیغات
خورشید ولایت - اعلی انسانی اخلاق کا چرچم لہرانا


ولایت فقیہ نظام ما خامنہ ای امام ما

ABOUT BLOG:


ARCHIVE:


MENU:


LAST POSTS :


LINKS:


SPECIAL PAGES:


AUTHORS:


AP KYA KEHTE HAIN:


STATICS:



Admin Logo themebox

اعلی انسانی اخلاق کا چرچم لہرانا

1392/10/21-12:01 ق.ظ

سیرت نبوی کی جھلکیاں

اعلی انسانی اخلاق کا چرچم لہرانا

ترجمہ: عابد رضا نوشاد

 

بعثت حضور اکرمۖ درحقیقت اس رسالت کا پرچم لهرانے کا نام ہے جس کی خصوصیات انسانیت کے لئے ممتاز و بے نظیر ہیں۔ بعثت نبویۖ نے علم و معرفت کا پرچم لہرایا ہے۔ بعثت کا آغاز ''اقرأ'' سے ہوا "اقرأ باسم ربک الذی خلق" (سورۂ علق١) اور اس کا دوام ]ادع الیٰ سبیل ربک بالحکمة و الموعظة الحسنة۔[ (نحل١٢٥) کی بنیاد پر رہا۔ ''یعنی دعوت و حکمت ساتھ ساتھ''۔ اسلامی دعوت کا حقیقی معنی عالمی سطح پر تاریخ کے ہر دور میں حکمت کو وسعت دینا اور اسے عام کرنا ہے جس طرح بعثت عدل و انصاف کی سربلندی اور مومنین و بندگان خداکے درمیان عدل کے قیام کا نام ہے اسی طرح رسالت؛ انسانی اخلاق کا پرچم لهرانے کا نام ہے۔ ''بعثت لاتمم مکارم الاخلاق۔'' (بحار الانوار٢١٠١٦)

خداوند عالم، پیغمبر اکرمۖکو مخاطب قرار دیتے ہوئے فرماتا ہے "و ما ارسلناک الا رحمةً للعالمین" (انبیاء١٠٧) اس کا مطلب یہ ہے کہ اس بعثت میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جن کی انسان کو تمام زمانوں اور تمام شرائط و حالات میں ضرورت ہے۔

علم و معرفت، حکمت و رحمت، عدل و انصاف، برادری و برابری اور تمام بنیادی چیزیں جن پر انسانی زندگی کی سلامتی و بقاء موقوف ہے۔ اس کے باوجود کہ دین اسلام میں جہاد مقرر کیا گیا ہے جس کا مطلب تسلط پسند اور جارح طاقتوں سے مقابلہ ہے (یہ الگ بات ہے کہ بعض اسلام دشمن عناصر نے جہاد کی بنیاد پر اسلام کو شمشیر کے دین کا عنوان دے دیا ہے۔) وہی اسلام فرماتا ہے "و ان جنحوا للسلم فاجنح لھا و توکل علیٰ اللّٰہ" (انفال٦١) اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر صلح کے حالات موجود ہوں تو پھر اسے جنگ پر توجیح حاصل ہے۔

(عید بعثت کے موقع پر حکومتی عہدیداروں اور کارندوں سے خطاب، ١٣٨٠-٧-٢٣)

 



نظرات() 
LAST EDITING:1392/10/21 12:07 ق.ظ

 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر