تبلیغات
خورشید ولایت - رسول کے زمانے میں مسلمانوں کی کامیابی کا راز


ولایت فقیہ نظام ما خامنہ ای امام ما

ABOUT BLOG:


ARCHIVE:


MENU:


LAST POSTS :


LINKS:


SPECIAL PAGES:


AUTHORS:


AP KYA KEHTE HAIN:


STATICS:



Admin Logo themebox

رسول کے زمانے میں مسلمانوں کی کامیابی کا راز

1392/10/20-10:33 ب.ظ

درس قرآن[۲]

رسول کے زمانے میں مسلمانوں کی کامیابی کا راز

 

آمَنَ الرَّسولُ بِما أُنزِلَ إِلَیهِ مِن رَبِّهِ وَالمُؤمِنونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لا نُفَرِّقُ بَینَ أَحَدٍ مِن رُسُلِهِ ۚ وَقالوا سَمِعنا وَأَطَعنا ۖ غُفرانَكَ رَبَّنا وَإِلَیكَ المَصیرُ[سورہ بقرہ/۲۵]

خدا کی طرف سے پیغمبر پر جو کچھ نازل ہوا ہے وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں۔اور تمام مومنین  خدا پر،اس کے فرشتوں پر،اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ہم اس کے رسولوں میں کسی فرق کے قائل نہیں ہیں [یعنی سب پر ایمان رکھتے ہیں]اور [مومنین]نے کہا:ہم نے سنا اور اطاعت کی۔اے پردردگار ہمیں تیری مغفرت[معافی]کی امید ہے  اور ہم سب تیری طرف لوٹنے والے ہیں۔ 

·       سچے دل سے اسلام پر ایمان مسلمانوں کی کامیابی کا راز

اکثر افراد کے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ وہ زمانہ  جب عرب میں ہر طرف جہالت تھی اسلام کس طرح آگے بڑھا اور اتنا زیادہ آگے نکل گیا کہ اسلام کے نام پر ایک بہت بڑی تہذیب  نے جنم لیا جس نے پوری دنیا پر اپنا اثر چھوڑا ،علم میں ترقی کی اور اسلامی کلچر کو رائج کیا؟ اس کا راز کیا ہے؟اس پر بہت کتابیں لکھی گئی ہیں ،سمینار کئے گئے ہیں اور بہت کچھ کہا گیا ہے ابھی بھی اس میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میری نظر میں اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی کا ایک راز خدا اور اس کے احکام پر مسلمانوں کا یقین اور بھروسہ تھا۔" آمَنَ الرَّسولُ بِما أُنزِلَ إِلَیهِ مِن رَبِّهِ وَالمُؤمِنونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لا نُفَرِّقُ بَینَ أَحَدٍ مِن رُسُلِهِ "خود پیغمبر اسلام اور مسلمان دل کی گہرائیوں سے اسلام کے پیغام پر ایمان رکھتے تھے۔انہیں اس بات پر پورا بھروسہ تھا کہ اسلام کا یپغام،اسلامی تعلیم،اور اسلام کا سب کچھ انسانوں کی نجات کے لئے کافی ہے۔یہ ایک اہم راز تھا ان کی کامیابی کا۔

·       مضبوط ایمان کے ساتھ عمل کی ضرورت

ایمان کے ساتھ عمل کی ضرورت ہے۔خاص کر اسلام کی تبلیغ میں اس چیز کی سخت ضرورت ہے۔اگر ہمارے دل میں ایمان ہے،یقین ہے لیکن عمل نہیں ہے تو ہم نے تبلیغ نہیں کی ہے۔ پیغمبر نے جو کچھ کہا ایک تو اس پر ان کا ایمان اور یقین تھا دوسرے انہوں نے اس پر عمل کرکے دکھایا اور مسلمانوں نے بھی ان کے عمل کو دیکھتے ہوئے عمل کیا۔سماج کے ذمہ دار لوگوں کے لئے بہت ضروری ہے کہ عمل کرکے دکھائیں تاکہ دوسرے انہیں دیکھ کر آگے بڑھیں۔

·       تمام رسولوں پر ایمان ضروری ہے

اگر کوئی یہ کہے میں اپنے پیغمبر کو مانتا ہوں اور ان چیزوں کو مانتا ہوں جو میرے پیغمبر پر نازل ہوئی ہیں اس کے علاوہ کسی پیغمبر کو نہیں مانتا تو اس کا ایمان پورا نہیں ہے۔یہ تعصب ہے اگر کوئی اس طرح کی باتیں کرے۔رسول اللہ کے زمانے میں کچھ لوگ اسی وجہ سے گمراہ ہوئے ۔مشرک کہتے تھے یہ قرآن ہمارے بزرگوں پر کیوں نہیں نازل ہوا؟یعنی اگر یہ وحی ا ن پر نازل ہوتی تو ہم مان لیتے لیکن کیونکہ اس [پیغمبر اسلام]پر نازل ہوئی ہے اس لئے ہم لوگ نہیں مانیں گے۔یہودیوں کو پتہ تھا کہ آخری پیغمبر آنے والا ہے اس لئے وہ کہتے تھے یہ آخری پیغمبر بنی اسرائیل کا ہونا چاہیے لیکن کیونکہ یہ عرب کا ہے اس لئے ہم اسے نہیں مانتے جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ خدا کا پیغام جس پر بھی نازل ہو،جو بھی خدا کا پیغام لے کر آئے اس کی بات مانی جائے اسی لئے مسلمان جس طرح پیغمبر اسلام کو رسول اور نبی مانتے ہیں اسی طرح ان سے پہلے والے  نبیوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں جیسے جناب عیسی،جناب موسی،جناب ابراہیم وغیرہ۔" لا نُفَرِّقُ بَینَ أَحَدٍ مِن رُسُلِهِ "کا یہی مطلب ہے کہ ہم جس طرح رسول اللہ کو رسول مانتے ہیں اسی طرح جناب موسی کو بھی نبی مانتے ہیں اور دوسرے نبیوں کو بھی نبی مانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

·       امام خمینی ایمان اور عمل کی ایک زندہ مثال

اگر ہم امام خمینی کی زندگی کو دیکھیں تو ہمیں سمجھ میں آئے گا ایمان اور اس پر عمل کیا ہوتا ہے۔امام خمینی جو کچھ کہتے تھے اس پر انہیں ایما ن اور یقین تھا۔جس راستے پر وہ چل رہے تھے اس پر ایمان رکھتے تھے۔وہ اچھی طرح سمجھتے تھے کیا کررہے ہیں ،اس کام کی اہمیت کتنی ہےاس کے لئے کیا کیا ضرورت ہے۔اس کام میں سب سے زیادہ ضروری یہ تھا کہ خدا پر بھروسہ کریں اور اپنے مشن پر ڈٹے رہیں انہوں نے ایسا ہی کیا ۔جب اس قوم نے امام کو اتنا مضبوط پایا اور دیکھا کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں تو وہ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔اسے کہتے ہیں ایمان اور اس پر عمل۔

 

 

 

 



نظرات() 
LAST EDITING:1392/10/20 10:39 ب.ظ

How long will it take for my Achilles tendon to heal?
1396/06/27 03:30 ق.ظ
Incredible points. Great arguments. Keep up the amazing effort.
griffinlcnjstlyyv.jimdo.com
1396/03/3 04:13 ق.ظ
Hi there! I could have sworn I've been to this website before
but after browsing through some of the post I realized it's
new to me. Anyways, I'm definitely glad I found it and I'll be book-marking and checking back often!
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر