تبلیغات
خورشید ولایت - نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز پر قوم کے نام پیغام


ولایت فقیہ نظام ما خامنہ ای امام ما

ABOUT BLOG:


ARCHIVE:


MENU:


LAST POSTS :


LINKS:


SPECIAL PAGES:


AUTHORS:


AP KYA KEHTE HAIN:


STATICS:



Admin Logo themebox

نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

1394/01/13-01:32 ق.ظ


نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

بسم ‌الله ‌الرّحمن ‌الرّحیم‌
یا مقلّب القلوب و الابصار، یا مدبّر اللّیل و النّهار، یا محوّل الحول و الاحوال، حوّل حالنا الی احسن الحال.
السّلام علی فاطمة و ابیها و بعلها و بنیها.
Supreme Leader's Norouz Message 1394نئے سال کا آغاز حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے شہادت کے ایام سے متصل ہے۔ خاندان رسول اور پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی دختر گرامی سے ہمارے عوام کی عقیدت و محبت کے کچھ تقاضے ہیں، سب کو چاہئے کہ ان تقاضوں کو ملحوظ رکھیں اور یقینا سب ملحوظ رکھیں گے۔ امید ہے کہ یہ ایام اور یہ سال برکات فاطمیہ سے سرشار اور آراستہ ہوں گے اور سنہ 1394 (ہجری شمسی مطابق 21 مارچ 2015 الی 20 مارچ 2016) میں اس عظیم ہستی کے اسم مبارک اور آپ کے ذکر کے عمیق و پائیدار اثرات ہمارے عوام کی زندگی پر مرتب ہوں گے۔ ہماری دعا ہے کہ فطرت کی بہار کا آغاز جو ہجری شمسی سال کا سرآغاز ہوتا ہے، ملت ایران اور ان تمام اقوام کے لئے جو نوروز مناتی ہیں، مبارک ہو۔ میں حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ) کی بارگاہ میں خاکسارانہ سلام و تہنیت پیش کرتا ہوں اور اس موقع پر اپنے عظیم الشان امام (خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ) اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان پاکیزہ ارواح کی دعاؤں اور ان کے انفاس طیبہ کی برکتوں سے ہمیں بہرہ مند فرمائے گا۔ ہم ایک اجمالی جائزہ سنہ 1393 (ہجری شمسی مطابق 21 مارچ 2014 الی 20 مارچ 2015) کا لیں گے اور ایک مختصر جائزہ رواں سال کا لیں گے جو اس وقت شروع ہو رہا ہے۔ 
سنہ 1393 (ہجری شمسی) ہمارے وطن عزیز کے لئے داخلی سطح پر بھی اور بیرونی و بین الاقوامی سطح پر بھی بڑے اہم واقعات و تغیرات کا سال رہا۔ کچھ مسائل در پیش ہوئے، کچھ پیشرفت بھی ہوئی۔ انہیں مسائل کے مد نظر ہم نے سنہ 1393 (ہجری شمسی) کے آغاز پر اس سال کا نام "قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام" کا سال رکھا۔ سنہ 1393 (ہجری شمسی) میں جو کچھ در پیش رہا اس کا جائزہ لینے پر ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ قومی عزم بحمد اللہ ظاہر اور نمایاں رہا۔ ملت ایران نے ان مشکلات کو برداشت کرنے کے تعلق سے بھی جو اسے در پیش تھیں، عزم محکم کا مظاہرہ کیا اور 22 بہمن (مطابق 11 فروری اسلامی انقلاب کی فتح کی تاریخ) کے موقع پر، یوم القدس کے موقع پر اور اس سال اربعین کے عظیم جلوسوں میں بھی اس عزم اور اس بلند ہمتی کا منظر پیش کیا۔ مجاہدانہ انتظام و انصرام بھی بعض شعبوں میں ظاہر اور نمایاں تھا۔ جہاں مجاہدانہ انتظام و انصرام دیکھا گیا وہاں ہم نے پیشرفت کا بھی مشاہدہ کیا۔ البتہ یہ سفارش صرف سنہ 1393 (ہجری شمسی) سے مختص نہیں ہے۔ رواں سال کے لئے بھی اور آئندہ تمام برسوں کے لئے بھی ہماری قوم کو قومی عزم کی بھی ضرورت ہے اور مجاہدانہ انتظام و انصرام کی بھی ضرورت ہے۔ 
سنہ 1394 (ہجری شمسی مطابق 21 مارچ 2015 الی 20 مارچ 2016) میں عزیز قوم کے لئے ہماری کچھ آرزوئیں ہیں اور یہ تمام آرزوئیں دسترس کے اندر ہیں۔ اس سال میں قوم کے لئے ہماری آرزوؤں میں اقتصادی پیشرفت ہے، علاقائی و بین الاقوامی سطح کا وقار اور مقتدرانہ پوزیشن ہے، حقیقی معنی میں علمی و سائنسی جست ہے، عدلیہ اور معیشت کی سطح پر مساوات ہے، ایمان و روحانیت ہے جو سب سے زیادہ اہم اور دیگر تمام اہداف کی پشت پناہ ہے۔ ہماری نظر میں یہ تمام اہداف اور آرزوئیں دسترس کے اندر ہیں۔ ان میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو ملت ایران کی ظرفیت و صلاحیت اور اسلامی نظام کی استعداد کے باہر ہو۔ ہماری صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں۔ اس ضمن میں بیان کرنے کے لئے کچھ باتیں ہیں جن میں اہم نکات کا ذکر ہفتے کی شام کی تقریر میں کیا جائے گا۔ 
اس وقت اپنی عزیز قوم کی خدمت میں جو بات عرض کرنی ہے وہ یہ ہے کہ یہ عظیم صلاحیت و استعداد دسترس کے اندر ہے لیکن اس کی کچھ شرطیں ہیں۔ ایک اہم ترین شرط، ملت اور حکومت کے درمیان پرخلوص تعاون سے عبارت ہے۔ اگر دونوں جانب سے یہ پرخلوص تعاون انجام پائے تو یقینا وہ تمام چیزیں جو ہماری آرزوؤں میں شامل ہیں، ہماری دسترس میں آ جائیں گی اور ان کے اثرات کا مشاہدہ عوام خود اپنی آنکھوں سے کریں گے۔ حکومت، عوام کی خدمت گزار ہے اور عوام حکومت کے مالک ہیں۔ عوام اور حکومت کے درمیان خلوص، تعاون اور ہمدلی جتنی زیادہ ہوگی، کام اتنے بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے۔ دونوں ایک دوسرے پر اعتماد کریں؛ حکومت بھی حقیقی معنی میں عوام کو اہمیت دے، ملت کی توانائیوں، اس کی اہمیت اور قدر و قیمت کو صحیح طور پر تسلیم کرے اور عوام بھی حکومت پر جو ان کے کاموں کی انجام دہی پر مامور ہے، حقیقی معنی میں اعتماد کریں۔ اس سلسلے میں بھی مجھے کچھ باتیں کہنی ہیں اور کچھ سفارشیں کرنی ہیں، ان شاء اللہ اپنی تقریر میں ان کی طرف اشارہ کروں گا۔ بنابریں میری نظر میں اس سال کو حکومت اور عوام کے درمیان وسیع تعاون کا سال قرار دینا چاہئے۔ میں نے اس سال کے لئے اس نعرے کا انتخاب کیا ہے؛ 'حکومت اور عوام، ہمدلی و ہم زبانی' میں امید کرتا ہوں کہ یہ نعرہ جامہ عمل پہنے گا اور اس نعرے کے دونوں 'پلڑے' یعنی ہماری عزیز قوم ، ہماری عظیم قوم، ہماری بلند ہمت اور شجاع قوم، ہماری با بصیرت اور دانا قوم اسی طرح خدمت گزار حکومت دونوں اس نعرے پر حقیقی معنی میں عمل کریں گے اور اس کے اثرات و ثمرات کا مشاہدہ کریں گے۔ 
اللہ تعالی سے ملک کے تمام امور کی پیشرفت کی التجا کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں، خدمت گزاری کی توفیق کے لئے دعا گو ہوں۔ 
و السّلام علیكم و رحمة الله و بركاته‌




COMMENT() 
LAST EDITING:1394/01/13 01:33 ق.ظ

foot problems
1396/06/26 10:22 ب.ظ
I visited multiple web sites however the audio feature for audio songs current at this web site is truly excellent.
What is leg length discrepancy?
1396/05/17 01:59 ق.ظ
Hello this is kinda of off topic but I was wondering
if blogs use WYSIWYG editors or if you have to manually
code with HTML. I'm starting a blog soon but
have no coding knowledge so I wanted to get advice from someone with experience.

Any help would be greatly appreciated!
vitamin b foot pain
1396/04/6 01:38 ب.ظ
I drop a leave a response when I especially enjoy a article on a site or if I
have something to valuable to contribute to the conversation. It's a result of the
sincerness displayed in the post I looked at. And on this article خورشید ولایت
- نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز پر قوم کے نام
پیغام. I was excited enough to leave a thought ;) I do have a couple of
questions for you if it's okay. Could it be simply
me or does it give the impression like some of the comments appear like
they are left by brain dead people? :-P And, if you are writing on other places,
I would like to keep up with anything new you have to post.
Would you make a list every one of your communal pages like your
linkedin profile, Facebook page or twitter
feed?
http://joliehonhart.exteen.com/
1396/03/3 09:50 ق.ظ
I loved as much as you will receive carried out right here.
The sketch is attractive, your authored material stylish.
nonetheless, you command get bought an shakiness over that you wish be delivering the
following. unwell unquestionably come further formerly
again as exactly the same nearly very often inside case
you shield this hike.
 
لبخندناراحتچشمک
نیشخندبغلسوال
قلبخجالتزبان
ماچتعجبعصبانی
عینکشیطانگریه
خندهقهقههخداحافظ
سبزقهرهورا
دستگلتفکر